کانگرس کے ڈیموکریٹک ارکان نے امریکہ کے اٹارنی جنرل جیف سیشنز سے کہا ہے
کہ نومبر کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق ہونے والی تحقیقات
سے یا تو وہ خود کو الگ کر لیں یا مستعفی ہو جائیں۔یہ مطالبہ ان خبروں کے بعد کیا
گیا کہ جیف سیشنز نے امریکہ میں روس کے سفیر سے ملاقاتیں کی تھیں۔ سیشنز نے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تھی اور
انہوں نے امریکی سینیٹ کا رکن ہوتے ہوئے انتخابی مہم کے لیے ٹرمپ کے مشیر
کے طور پر خدمات بھی انجام دیں۔